news Breaking News
clock

صوبے عوام کی مرضی اور اتفاق رائے سے بننے ہیں تو بہت اچھی بات ہے: رانا ثنا اللہ

صوبے عوام کی مرضی اور اتفاق رائے سے بننے ہیں تو بہت اچھی بات ہے: رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ محسن نقوی نے تقریب میں نئےصوبوں کی بات کے دوران کچھ ایسی چیزیں کہہ دی تھیں جس پرہمیں اعتراض ہوا، ہم نے اپنے اعتراضات کا جواب بھی دیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کل محسن نقوی نے جوبات کی ہے اس کے بعد کوئی اعتراض نہیں رہ جاتا، محسن نقوی نےکل فرمایا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی اپنی اہمیت ہے اور صوبے اتفاق رائے سے بنیں گے، کسی کوناراض نہیں کیا جائے اورنہ کسی کوباہر رکھا جائے گا، عوام چاہیں گے تو صوبے بنیں گے، نہیں چاہیں گے تو نہیں بنیں گے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب نئےصوبےعوام کی مرضی اوراتفاق رائے سے بننےہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کیا جائے گا توبہت اچھی بات ہے، اتفاق رائے 6 ہفتوں، 6 ماہ یا 6 سالوں میں ہوجائے تو اس جیسی کوئی بات ہی نہیں۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی جوبات کرتے ہیں اس کی اصل اتھارٹی اسٹیبلشمنٹ ہے، ہماری اتھارٹی وزیراعظم ہیں، ایک سیاسی قیادت ہے اور ایک عسکری قیادت ہے، دونوں میں ہم آہنگی ہے، اسٹیبلشمنٹ میں عدلیہ، بیوروکریسی سمیت اوربھی چیزیں آجاتی ہیں۔ رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں سکیورٹی فراہم کرنے والا ملک ہے، دیگر ممالک معاہدہ کررہےہیں کہ ان کی حفاظت کریں، دنیا پاکستان کو امن کے پاسبان کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...