دنیا بھر میں کروڑوں افراد اور کاروبار روزمرہ کاموں کے لیے مائیکروسافٹ کی سروسز پر انحصار کرتے ہیں، لیکن آج پیش آنے والی ایک بڑی تکنیکی خرابی نے اس نظام کو بری طرح متاثر کردیا۔ آؤٹ لک، مائیکروسافٹ 365 اور دیگر اہم ایپلی کیشنز تک رسائی میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ اس تعطل کے اثرات اے آئی کی بعض معروف سروسز تک بھی پہنچ گئے۔ مائیکروسافٹ کی مختلف سروسز میں یہ تکنیکل خرابی 11 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، جس کے باعث دنیا بھر میں ہزاروں صارفین متاثر ہوئے۔ اس دوران نہ صرف ای میلز تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں بلکہ کئی دیگر کاروباری اور دفتری سہولیات بھی متاثر ہوئیں۔ آؤٹ لک کی بندش سے متعلق شکایات جمعہ کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق اس وقت شکایات کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 58 تک پہنچ گئی تھی، جو صبح ساڑھے 4 بجے تک کم ہوکر تقریباً 34 ہزار 490 رہ گئی۔ مائیکروسافٹ نے جمعے کی صبح ساڑھے 3 بجے جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ کمپنی متاثرہ سرورز کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور صارفین کے دوبارہ سروسز سے منسلک ہونے کے ساتھ نظام بتدریج بحال ہو رہا ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.