ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 333 رنز کا مؕضبوط ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا۔ بھارتی ٹیم 334 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور بھارتی بلے باز کیوی بولر میٹ ہنری کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیے اور پوری ٹیم 27 ویں اوور میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 27 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میتھیو فشر نے 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کائل جیمیسن نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 125 رنز اسکور کیے جبکہ ٹم سائفر نے بھی 58 رنز اسکور کیے، فن ایلن نے 41، مچل سینٹنر نے 24 اورکرسٹن کلارک نے 22 رنز اسکور کیے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.