news Breaking News
clock

بلوچستان: محکمہ آبپاشی میں کرپشن، صوبائی وزیر کا مبینہ فرنٹ مین روپوش

بلوچستان: محکمہ آبپاشی میں کرپشن، صوبائی وزیر کا مبینہ فرنٹ مین روپوش

محکمہ آبپاشی بلوچستان میں مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد محکمے کے سب ڈویژنل آفیسر یعنی ایس ڈی او امین عمرانی اور ایک صوبائی وزیر کا مبینہ فرنٹ مین روپوش ہو گئے ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ایس ڈی او امین عمرانی کو تحقیقات کے سلسلے میں متعدد بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے، تاہم وہ اب تک پیش نہیں ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او امین عمرانی گزشتہ 10 روز سے منظر عام سے غائب ہیں، جس کے باعث مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات متاثر ہو رہی ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والے افسر کے پاس محکمہ آبپاشی میں ہونے والی مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق اہم ریکارڈ اور شواہد موجود ہیں، جن کا جائزہ لینا تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...