واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، تاہم ان کی انتظامیہ تہران پر معاشی اور فوجی دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد صدر ٹرمپ کو روزانہ کئی مرتبہ انٹیلی جنس بریفنگ دی جا رہی ہے، جن میں ایران سے متعلق صورت حال بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اب یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ ٹرمپ فی الحال دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع میں ایک درمیانی راستہ اختیار کیا ہے، جس کے تحت فی الحال نہ نئی جنگ شروع کی جارہی ہے، نہ مذاکرات کا آغاز ہورہا ہے اور نہ ہی کسی مستقل امن معاہدے کی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.