news Breaking News
clock

آئینی فریم ورک کے تحت نئے انتظامی یونٹس کے حامی ہیں، امیرجماعت اسلامی

آئینی فریم ورک کے تحت نئے انتظامی یونٹس کے حامی ہیں، امیرجماعت اسلامی

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئینی فریم ورک کے تحت نئے انتظامی یونٹس بنانے کے حق میں ہے۔ لاہور میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی 29 نومبر کو مینار پاکستان پر بڑا پاور شو کرے گی، حکومت جلسہ روکنے کی کوشش نہ کرے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 29 نومبر کے جلسے سے قبل بھرپور مہم چلائی جائے گی، 5 دسمبر کو پشاور اور 20 دسمبر کو کراچی میں بھی تاریخی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 22 نومبر کو بلوچستان میں بھی جلسہ منعقد کیا جائے گا، جماعت اسلامی لیوی کے خاتمے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی، حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے 15 ہزار اسکول آؤٹ سورس کرکے پنجاب میں تعلیم کا بیڑا غرق کردیا ہے، نظام بدلنے کے لیے جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...