خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے کے بعد سیاسی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہوگا، نئے انتظامی یونٹس سےکسی کی سیاست کو خطرہ نہیں، نئے انتظامی یونٹس یا صوبے بننا پاکستان کے لیے خوشگوار چیز ہوگی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی بیانیے وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں، نئے صوبوں پر بات کرنےکے لیے اسٹیبلشمنٹ نےکبھی نہیں کہا، نئےانتظامی یونٹس یا صوبےکیسے بنیں گے مجھے طریقہ کارنہیں معلوم۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ نئے سال میں نیا سسٹم آسکتا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیاجا رہا ہے امید ہےکوئی حل نکل آئےگا، ہفتوں میں تمام خدشات اتفاق رائے میں بدل جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی راضی ہوجائیں تو ان کے لیے سیاسی مواقع پیدا ہوسکتے ہیں، ملاقاتوں میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، سیاست ممکنات کا نام ہے۔ آصف زرداری، نواز شریف اور دیگر رہنما اتفاق رائےکی کوشش کر رہے ہیں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.