انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جے شاہ کو دوسری مرتبہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا ہے، وہ مزید دو سال تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے، ان کی نئی مدت کے دوران 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقا میں ہوگا جبکہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں بھی کرکٹ کی واپسی متوقع ہے۔ آئی سی سی کے مطابق 38 سالہ جے شاہ اس عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے۔ بالی میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی سی سی کے ڈائریکٹرز نے ان کا نام دوسری مدت کے لیے تجویز کیا، جس کے بعد انہیں دوبارہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ دوبارہ انتخاب پر جے شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ان کے لیے بڑے اعزاز کے ساتھ ایک اہم ذمہ داری بھی ہے۔ وہ دنیا بھر میں کرکٹ کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے آئی سی سی کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.