news Breaking News
clock

پاکستان تنازعات کے پُرامن حل کا حامی ہے، افغانستان کو دہشتگردی سے مؤثر انداز میں نمٹنا ہوگا: اسحاق ڈار

پاکستان تنازعات کے پُرامن حل کا حامی ہے، افغانستان کو دہشتگردی سے مؤثر انداز میں نمٹنا ہوگا: اسحاق ڈار

پاکستان کی زیرِ صدارت جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے تیسویں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تنظیم کی صدارت کے دوران علاقائی تعاون کے احیا، تجارت، سرمایہ کاری اور رابطوں کے فروغ سمیت پانچ ترجیحی شعبوں پر بھرپور توجہ مرکوز کرے گا۔ اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال، معاشی دباؤ اور تیز رفتار تکنیکی تبدیلی کے اس دور میں باہمی تعاون کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، کیونکہ خطے کو درپیش بیشتر چیلنجز قومی سرحدوں سے ماورا ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ جغرافیائی لحاظ سے جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے سنگم پر واقع ہونے کے باعث یہ خطہ منفرد اہمیت کا حامل ہے، جو بڑی منڈیوں اور وافر قدرتی وسائل کو آپس میں ملاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون کا احیا نئے سرے سے سب کچھ شروع کرنے کا نام نہیں، بلکہ اس کا مقصد موجودہ بنیادوں کو مضبوط بنانا اور پہلے سے طے شدہ وعدوں کو نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ای سی او چارٹر میں درج اصولوں، باہمی احترام، خودمختاری کی برابری اور عدم مداخلت کے وژن کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...