news Breaking News
clock

پی پی پی سیاسی جوڑ توڑ یا غیرآئینی راستوں سے صوبوں کی تقسیم پر یقین نہیں رکھتی، شازیہ مری

پی پی پی سیاسی جوڑ توڑ یا غیرآئینی راستوں سے صوبوں کی تقسیم پر یقین نہیں رکھتی، شازیہ مری

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری آئین کی بالادستی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور پیپلز پارٹی سیاسی جوڑ توڑ یا غیرآئینی راستوں سے صوبوں کی تقسیم پر یقین نہیں رکھتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیرمملکت وضاحت کریں کہ 27ویں آئینی ترمیم سیاسی اتفاق رائے کے بجائے عددی اکثریت کے بل بوتے پر کیوں منظور کی گئی، نظام کی ناکامی کی بات ہم نے نہیں کی، سیاسی ری سیٹ کی بات ہم نے نہیں کی، صوبوں کی تقسیم کی بات ہم نے نہیں کی بلکہ یہ بات انہوں نے کی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے صرف اپنی رائے دی ہے، کیا اب اظہار رائے پر بھی پابندی ہے، کیا یہ بھی ہمارا حق نہیں، جمہوریت میں بولنے کا حق صرف حکومت کا نہیں، اپوزیشن کا بھی ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا بنیادی حق ہے، کوئی جرم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آئین کی بالادستی کا مطالبہ کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے لیے کسی سیاسی رعایت یا خصوصی مراعات کا نہیں۔ وزیر مملکت کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزرا دوسروں کو پارلیمانی جمہوریت کا درس دینے سے پہلے بتائیں کہ اپوزیشن کو پارلیمان میں اس کی جائز نمائندگی اور آواز سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے، اگر 18ویں آئینی ترمیم اتنا بڑا تاریخی کارنامہ ہے تو وفاقی حکومت صوبائی خودمختاری اور صوبوں کے آئینی مالی حقوق پر سوالات کیوں اٹھا رہی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی جوڑ توڑ یا غیرآئینی راستوں سے صوبوں کی تقسیم پر یقین نہیں رکھتی، نئے صوبوں کا قیام صرف آئینی طریقہ کار اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے، وزیرمملکت وضاحت کریں کہ وہ سندھ کی تقسیم کی بات سندھ کے عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیے بغیر کیوں کر رہے ہیں، سندھ اسمبلی متعدد مرتبہ آئینی طریقے کے ذریعے، سندھ کی تقسیم  کو مسترد کر چکی ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...