news Breaking News
clock

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اے ڈی بی کے مطابق  25 کروڑ ڈالر قرض پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نظام کی بہتری کے لیے منظور کیا گیا ہے اور  قرض سے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے لیے مالی معاونت فراہم ہو گی، حکومت کو سرمایہ کاری کے قابل منصوبے تیار کرنے میں مدد ملے گی، اعلیٰ معیار کے سستے انفرااسٹرکچر منصوبوں کی تیاری میں معاونت ہو گی۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی شفاف جانچ اور مالیاتی خطرات کا بہتر انتظام ضروری ہے، وفاقی سطح پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجکاری کے شعبے یکجا کیے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق چار وفاقی وزارتوں اور اداروں میں خصوصی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹس قائم ہوں گے، 2026ء سے 2030ء تک کے لیے درمیانی مدت کی سرمایہ کاری پائپ لائن منظور ہو گی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...