190 ملین پاؤنڈکیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈکیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلیل دی کہ سپریم کورٹ براہ راست کارروائی دکھاتی رہی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نےکہا کہ وہ آزاد ہیں، کسی کے ماتحت نہیں، اس کورٹ کے اپنے رولز ریگولیشنز ہیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا کہ اس عدالت کے ایک جج نے بھی لائیو اسٹریمنگ کی، اس پر جسٹس سرفراز ڈوگر نےکہا کہ انہوں نے اجازت نہیں دی تھی، اس جج نے اپنے طورپر لائیو اسٹریمنگ کی، ابھی لائيو اسٹریمنگ کے رولز بننا باقی ہیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے رولز بننے تک سماعت ملتوی کرنے کی اپیل کی تو جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ مجھے ڈکٹیٹ نہيں کرسکتے، اس عدالت ميں کیا ہونا چاہیے یہ میرا کام ہے، سماعت اوپن کورٹ میں ہورہی ہے، آپ دلائل شروع کرنے سےکیوں ہچکچارہے ہیں؟
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.