اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی شدیدقلت اور آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے پیش نظررواں مالی سال 2026-27 کیلیے 25 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمدکرنے کی اصولی منظوری دیدی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے گندم کی درآمدکی حدصرف 10 لاکھ میٹرک ٹن مقررکررکھی تھی، تاہم سرکاری ذخائر میں موجود گندم کاایک حصہ انسانی استعمال کیلیے غیرموزوں ہونے کاانکشاف ہونے کے بعددرآمدی حد بڑھانے کافیصلہ کیاگیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے ورچوئل اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے پیش کردہ سمری پر غورکے بعدگندم کی درآمدی حد بڑھانے کی اصولی منظوری دی گئی۔ فیصلے کی حتمی توثیق وفاقی کابینہ سے لی جائیگی۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.