news Breaking News
clock

مکہ دفاعی معاہدہ، اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اراکین کی وزیراعظم سے ملاقات

مکہ دفاعی معاہدہ، اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اراکین کی وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی وفد میں وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی شامل تھے۔ ترک وفد میں وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان، وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوک بیرکتار اوغلو شامل تھے۔ وزیرِ اعظم نے ’مکہ الائنس فار ڈیفنس‘ کے ساتھ پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے معاہدے کی شقوں کے مطابق اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے تینوں ممالک کےاتحاد اور عزم کا خیرمقدم کیا جبکہ اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...